یہ الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی

0
58
ANANTNAG, APR 20 (UNI):- PDP president Mehbooba Mufti addressing a gathering at Kahyar Haptnar, in Anantnag on Saturday. UNI PHOTO-33U

کہاجب تک ہم زندہ ہیں ہم تب تک جد وجہد جاری رکھیں گے
یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ آج کے لوک سبھا انتخابات جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جموں وکشمیر کے وسائل کو بچانے کے لئے ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘آج بجلی، پانی اور سڑک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آج کے الیکشن جموں و کشمیر کی شناخت کے متعلق ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج ہمیں جموں و کشمیر کے وسائل اور شناخت کو بچانا ہے’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے وقار کو بچانا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی اور جموں و کشمیر کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں بجلی فیس 2 سو روپیہ ماہانہ تھا جو آج 2 ہزار روپیہ ماہانہ بن گیا ہے، لوگوں کو راشن برابر نہیں مل رہا ہے، ایسا نہ ہو کہ ہمیں غلام بنایا جائے’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘میری آواز کا تب تک کوئی معنی نہیں ہے جب تک نہ لوگ میری آواز کے ساتھ آواز ملائیں گے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں جب تک ہم زندہ ہیں ہم تب تک جد وجہد جاری رکھیں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا