کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

0
96

نئی دہلی، //کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں فضائیہ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایسے حملوں کے خلاف متحد ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا، "میں جموں و کشمیر کے پونچھ میں ہندوستانی فضائیہ کی گاڑی پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے سے بہت غمزدہ ہوں۔ ہم اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔”

انہوں نے کہا، "اعلیٰ ترین قربانی دینے والے بہادر فضائی جنگجو کے خاندان کے ساتھ ہماری گہری تعزیت۔ ہم زخمی جنگجو کی جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں اور ان کی صحتیابی کے لیے مخلصانہ دعا کرتے ہیں۔ ہندوستان اپنے فوجیوں کے لیے متحد ہے۔”

مسٹر گاندھی نے کہا، "جموں و کشمیر کے پونچھ میں ہمارے فوجی قافلے پر بزدلانہ حملہ بہت ہی شرمناک اور افسوسناک ہے، میں شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اورسوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکرتا ہوں۔ حملے میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا