ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کے دوران بارہمولہ میں طالبعلم زخمی شوپیاں میں عسکریت پسندوں اور پولیس کے مابین گولیوں کا تبادلہ

0
53

اے پی آئی
سر ینگربارہمولہ میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد ،پولیس و فورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں ، 4افراد زخمی ،طالب علم نازک حالت میں سرینگر منتقل ،شوپیاں قصبے میں عسکریت پسندوں اور پولیس کے مابین گولیوں کا تبادلہ ،لوگوں میں خوف و دہشت ۔ اے پی آئی کے مطابق شہری ہلاکتوں کے خلاف بارہمولہ قصبے میں اس وقت تشدد بھڑی اٹھا جب نادی ہل علاقے میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے احتجاجی مظاہرے شروع کرتے ہوئے آزادی و اسلام کے حق میں نعرے بازی شروع کی ۔ اس دوران پولیس و فورسز نے سڑکوں پر نکل آئے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے ،جس پر نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوںنے خشت بھاری شروع کی ۔ تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے پیپر گیس اور پاوا شل استعمال کرنے کے علاوہ ہو میں گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے 4افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طالب علم عبید منظور نامی طالب علم کی حالت غیر تسلی بخش قرار دے کر اسے مزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا ۔ضلع اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سید منظور نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک نوجوان کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ہے جسے علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا تاہم عین شاہدین کے مطابق نوجوان کے پیٹ میں گولی پیوست ہوئی ہے جسے اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ادھر گول چکر شوپیا ں کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کاماحول پھیل گیا جب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر گولیاں چلائیں پولیس نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی ۔ فریقین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کئی منٹوں تک جاری رہا جسے علاقے میں رہنے والے لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ گولیوں کا تبادلہ ختم ہونے کے بعد پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے صورتحال کا جائزہ لیا، پولیس نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا