’پورے ملک میں مودی کی لہر چل رہی ہے‘

0
63

بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ حکومت بنائے گی : رویندر رینا
یواین آئی

سری نگر؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہاکہ اس وقت پورے ملک میں مودی کی لہر چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی انتخابات میں وادی کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔رویندر رینا نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں مودی جی کی لہر ہے اور یہ کہ بھاجپا تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ان کے مطابق بی جے پی نے چار سو پار کا نعرہ دیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس مشن میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔
بی جے پی صدر نے ڈاکٹرفاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ این سی اقتدار کی بھوکی ہے۔اسمبلی چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا :’اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی اور وادی کشمیر میں ہر طرف کنول کا پھول کھلے گا۔‘مسٹر رینا نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی وادی کشمیر میں سب سے مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے ہر گاوں میں بی جے پی کا تنظیمی نیٹ ورک ہے، ہزاروں کی تعداد میں ہمارے سرگرم ورکر ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں وادی میں ہماری ممبر شپ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا