بارہمولہ :محبوس علیحدگی پسند لیڈر کے بھائی منیر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کئے

0
56

یواین آئی

سری نگر؍؍محبوس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کے بھائی منیر خان نے جمعہ کے روز بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذ ات نامزدگی جمع کیے۔اطلاعات کے مطابق محبوس علیحدگی پسند لیڈر نعیم خان کے بھائی منیر خان نے جمعے کو جموں وکشمیر کے بارہمولہ پارلیمانی حلقے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 19 امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر بارہمولہ کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس کے ساتھ حلقے میں امیدواروں کی کل تعداد 38 ہو گئی۔حلقے کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مئی کو ہوگی جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 6مئی کو مقرر کی گئی ہے۔
بارہمولہ لوک سبھا نشست میں 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔منیر خان، جنہوں نے حال ہی میں جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، نے جمعہ کو بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
بتادیں کہ علیحدگی پسند لیڈر نعیم احمد خان کو 24جولائی 2017کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی فنڈنگ کے ایک کیس میں گرفتار کیا اور اسوقت وہ عدالتی حراست میں ہے۔جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ پر حال ہی میں پانچ سال تک مرکز نے پابندی عائد کردی۔بارہمولہ لوک سبھا نشست پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون ، پی ڈی پی کے لیڈر میر فیاض اور سابق قانون ساز اور محبوس لیڈر انجینئر رشید کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا