ایک دن کی بحالی کے بعد بانہال بارہمولہ ریل سروس ایک بار پھر معطل کولگام اور اننت ناگ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات ٹھپ ،صارفین اور مسافروں کومشکلات

0
68

سی این آئی
سرینگرجنوبی قصبہ کولگام کے چڈرن علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان خونین جھڑپ میں مقامی لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجوﺅں کے اور نوجوان کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے جہاں محض ایک دن کی بحالی کے بعد سوموار کو ایک مرتبہ پھر بارہمولہ سے بانہال تک ریل سروس کو معطل کر دیا وہیں اننت ناگ اور کولگام میں تمام مواصلاتی کمپنیاں کی طرف سے انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق چڈرن کولگام میںاتوار کے روز فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی میں دو لشکر جنگجوﺅں اور نوجوان کی ہلاکت کے بعد ریلوئے حکام نے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بارہمولہ کو بانہال سے جوڑنے والے ریل سروس بھی بطور احتیاط بند کر دی۔ریلوئے کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے حکم نامہ ملنے اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس کو آج یعنی سوموارکے دن کے لئے معطل کر دیا گیا ۔ادھر ریل سروس کے اچانک معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورسینکڑوں کی تعداد میں مسافر ریلوئے اسٹیشنوں پر پہنچ جانے کے بعد گھروں کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے۔اسی دوران جھڑپ میں جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مواصلاتی کمپنیوں کے صارفین نے اس بات کی شکایت کی کہ اچانک ان کا موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی منقطع ہو ا جس کے نتیجے میں صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ادھر موصلاتی کمپنیوں نے موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے حکمنامہ جاری ہونے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا گیا ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا