گول میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

0
73

ایس ڈی ایم گول تنویر المجید نے قومی پرچم لہرایا
لطیف ملک
گول// سب ڈویژ گول کے کونے کونے میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد ہوا جہاں پر مقررین نے اس دن کے مناسبت پر روشنی ڈالی اور بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ سب سے بڑی تقریب ہائر سکینڈری سکول گول میں منعقد ہوئی جہاں پر ایس ڈی ایم گول تنویر المجید نے سلامی لی۔ اس موقعہ پر انہوں نے اس دن پر روشنی بھی ڈالی۔ تقریب میں تمام محکموں کے آفیسران و سکولی بچوں و لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جس دوران ہائی سکول داچھن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہیں اس موقعہ پر بہتر کار کردگی کرنے والوں میں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ اس موقعہ پر بہتر کار کردگی انجام دئے جانے پر گول سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کشمیر عظمیٰ کے زاہد بشیر ، لازوال کے عبدالطیف ملک اور روزنامہ تسکین کے شبیر احمد وانی کو اعزاز سے نوازا گیا۔وہیں سنگلدان نیابت کے مقام پر بھی یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پر نایب تحصیلدار نے ترنگے کی سلامی لی۔ کورٹ کمپلیس گول کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد ہوا جہاں پر رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا