آئی جی کشمیر کا بڈگام دورہ، الیکشن تیاریوں کا لیا جائزہ

0
66

عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی خاطر حکمت عملی وضع کی گئی
یواین آئی

سری نگر؍؍انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردھی نے منگل کے روز بدگام کا دورہ کیا اور وہاں پر ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر وی کے بردھی نے منگل کے روز بڈگام کادورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی منظر نامے کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سینئر آفیسران نے آئی جی پی کو وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔
میٹنگ کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی خاطر حکمت عملی وضع کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی گرڈ اور ہیومن انٹیلی جنس کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے حساس علاقوں میں نگرانی کے عمل کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایت دی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے ملک مخالف عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے۔آئی جی پی نے میٹنگ کے دوران معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور افسران کو حکم دیا کہ وہ تکنیکی معلومات کے ساتھ ساتھ انسانی انٹیلی جنس اکٹھا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔
انہوں نے پولنگ کے لیے تعینات سیکیورٹی فورسز کو معیاری رہائش اور مناسب سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں سیکورٹی گرڈ کو مزیدمضبوط کرنے اور انتخابی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔آئی جی کشمیر نے امیدواروں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا