سلبلہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

0
183

صحافی زاہد بشیر نے لہرایا قومی پرچم
لطیف ملک
گول // امرت سرور تالاب سلبلہ کے مقام پر پہلی مرتبہ 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پر صحافت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترنگا لہرانے کا اعزاز حاصل ہوا ترنگے کی سلامی سینئر صحافی زاہد بشیر دی اور موقعہ پر پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی گول میزبانی کر رہی تھی جبکہ سلبلہ کے لوگوں و سکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے اس دن کے مناسبت پر روشنی ڈالی۔ بچوں میں اس موقعہ پر انعامات کے طور پر کاپیاں وغیرہ تقسیم کیں۔ یہاں آئے ہوئے لوگوں نے کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر پہلی مرتبہ یہ تقریب منعقد ہوئی۔ لوگوں نے اس موقعہ پر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں پر ایک بڑی پارک بنائیں کیونکہ زمیندار نے مفت میں پارک کے لئے جگہ وقف کی اور آئندہ پروگراموں کے لئے وسیع جگہ کا ہونا لازمی ہے تا کہ اس پارک کو یہاں پر ایک نمونہ کے طو رپر بنایا جائے جس کے لئے مقامی لوگ بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا