محمد اختر میر جموں کشمیر مسلم راشٹریہ منچ کے معاون کنوینر نامزد

0
77

لازوال ڈیسک
جموں؍؍قانونی مشیر اور کنوینر ’مسلم راشٹریہ منچ‘جموں و کشمیر ایڈوکیٹ ملک زادہ محمد شہزاد نے محمد اختر میر کو ایم آر ایم صوبہ جموں کے لیے معاون کنوینر نامزد کیا ہے۔ اس دوران تنظیم کے مختلف پروگراموں کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لیے ورکرز میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اختر میر ایک معروف سماجی کارکن اور جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بٹوٹ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیت ہیں۔
میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میر نے کہا کہ ایم آر ایم واحد تنظیم ہے جو ملک میں سماجی اور اقتصادی تبدیلی لانے کا وژن اور صلاحیت رکھتی ہے۔میر نے دعویٰ کیا کہ ’’اس تنظیم کا ایجنڈا تمام خطوں، مذاہب اور ذاتوں کی مساوی ترقی کو پورا کرنے کے لیے سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔‘‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ملک زادہ محمد شہزاد نے کہا کہ یہ نامزدگی محمد اختر میر کی لگن، عزم اور تنظیم کے لیے گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کردار میں ان کی شمولیت یقینی طور پر ہماری کوششوں کو تقویت دے گی اور جموں کشمیر میں ہماری موجودگی میں اضافہ کرے گی۔ اڈوکیٹ ملک زادہ نے مزید کہا کہ میر آج جس عہدے پر فائز ہیں ان کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ’’مسلم راشٹریہ منچ ان جیسے محنتی اور متحرک لوگوں کے تعاون کو اجاگر کرنے کی اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہے،‘‘ملک نے مزید انکشاف کیا۔
دریں اثناء ایم آر ایم کے اراکین نے محمد اختر میر کو مبارکباد دی ہے اور تنظیمی حلقوں میں ان کا خیرمقدم کیا ہے۔اس موقع پر موجود نمایاں افراد میں فیاض احمد وانی (معاون کنوینر صوبہ جموں)، شاہد کالس (معاون کنوینر جموں صوبہ)، رئیس احمد شیخ (سیکرٹری جموں صوبہ)، عامر اقبال (ترجمان) اور دیگر شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا