محکمہ موٹر وہیکل کشتواڑ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی بیداری مہم جاری

0
124

بیداری مہم کا مقصد سڑک حادثات کو کم کرنا ، ڈرائیوروں و مسافروں سے تعاون کی تلقین
بابر فاروق
کشتواڑ//روڈ سیفٹی بیداری کو بڑھانے کی ایک سرشار کوشش میں، محکمہ موٹر وہیکل کشتواڑ نے قصبہ کشتواڑ و گردونواح کے مختلف مقامات پر جامع بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ منعقدہ تقاریب میں ڈرائیوروں و مسافروں نے شرکت کی، جس کا مقصد روڈ سیفٹی کو فروغ دینا تھا۔ڈی ٹی آئی ٹریفک نونیت اور موٹر وہیکل انسپکٹر آزاد حسین نے روڈ سیفٹی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرکاء کو قیمتی جانکاری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر موٹر وہیکل انسپکٹر آزاد حسین، ڈی ٹی آئی کشتواڑ نونیت کے علاوہ محکمہ موٹر وہیکل کشتواڑ کا عملہ بھی موجود رہا۔ منعقدہ پروگرام ایک ماہ طویل قومی روڈ سیفٹی ماہ 2024 کا حصہ ہے، جو سڑک کے ذمہ دارانہ رویے کے کلچر کو فروغ دینے کے وسیع تر قومی اقدام کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ آگاہی مہم میں محفوظ ڈرائیونگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور ٹریفک قوانین کی غفلت سے یا جان بوجھ کر خلاف ورزی کے ممکنہ نتائج کو اْجاگر کیا۔ضلع انتظامیہ محکمہ موٹر وہیکل کے ساتھ مل کر مسلسل آگاہی اور تعلیم کے ذریعے محفوظ سڑک کا ماحول پیدا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا