گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے سویپسیل نے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
103

ایس ڈی ایم رام نگرنے ووٹنگ کی اہمیت کو سیاسی حق کے طور پر اجاگر کیا
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے ایس وی ای ای پی سیل نے ایس ڈی ایم آفس رام نگر کے اشتراک سے ڈاکٹر بھونیش چند پرنسپل جی ڈی سی رام نگر کی رہنمائی میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا آغاز پروفیسر سنیل کمار، کنوینر،سویپ سیل جی ڈی سی یرام نگر کے تعارفی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر بھونیش چند، پرنسپل جی ڈی سی رام نگر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
وہیںرفیق احمد جرال ایس ڈی ایم رام نگر پروگرام کے مرکزی مقرر تھے۔ انہوں نے ووٹنگ کی اہمیت کو سیاسی حق کے طور پر اجاگر کیا اور 2024 کے عام انتخابات میں’میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں‘مہم پر زور دیا۔اس پروگرام میں 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی اور لیکچر کے بعد بات چیت کا سیشن ہوا۔وہیں پروگرام کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا