رام بن کے سنگلدان میں اراضی کھسکنے سے

0
95

تین رہائشی مکانوں کو نقصان،مکین محفوظ جگہ منتقل
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے مختلف علاقوں میں پہاڑی کھسکنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اتوار کے روز پنچایت لورد لوہ سنگلدان میں اراضی کھسکنے سے تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ متاثرین کو انتظامیہ نے پنچایت گھر منتقل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے رام بن ضلع میں اراضی کھسکنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پرنوٹ رام بن میں تباہی کے بعد اتوار کے روز رام بن کے پنچایت لورد لوہ وارڈ نمبر تین میں زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سات مکانات خطرے میں آ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے مکینوں کو فوری طورپر محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔بتادیں کہ رام بن کے پرنوٹ علاقے میں اراضی کھسکنے سے زائد از ایک سو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔پہاڑی کھسکنے کے پیچھے کون سے محرکات کارفرما ہے اس حوالے سے جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے سیمپل بھی اٹھائے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا