چودھری شبیر کوہلی نے نگروٹاکی شبہ پنچایت میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح کا مطالبہ کیا

0
50

کہا یہاںسڑکیں صحیح طریقے سے تعمیر نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ غیر ترقی یافتہ ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ کے صوبائی صدر، جموں، چودھری شبیر کوہلی نے آج نگروٹہ کیشبہ پنچایت میں سڑک کے رابطوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے ایس ٹی ونگ کے صوبائی صد نے شبہ پنچایت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں موجودہ ترقیاتی مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔وہیںمیٹنگ کے دوران شبیر کوہلی نے پنچایت میں پسماندگی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا جہاں سڑکوں کے رابطے کی حالت خراب ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مزید ترقی کو یقینی بناتا ہے اور بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ تاہم سڑکیں صحیح طریقے سے تعمیر نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ غیر ترقی یافتہ ہے۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پنچایت کی طرف اپروچ روڈ تعمیر کریں جو بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ یہاںلوگوں کو پینے کے پانی کی بے قاعدگی، اور بجلی کی غیر مقررہ کٹوتیوں کی شکایات ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کو بنیادی آئینی حقوق حاصل کرنے میں حکام کی مدد کرنے میں ناکامی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔وہیںسرکاری راشن کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے سی اے پی ڈی حکام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ ڈپووں میں راشن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔اس اجلاس میں لطیف چوہدری، فرید عالم اور دیگر ان نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا