چیف الیکٹورل آفیسر نے بانڈی پورہ کا دورہ کر کے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
72

ووٹر ٹرن آئوٹ کو بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا
لازوال ڈیسک

بانڈی پورہ؍؍ چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیرپانڈورانگ کے پولے نے آج بانڈی پورہ کا دورہ کر کے لوک سبھا اِنتخابات 2024ء کے لئے ضلع میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوںنے کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں اِنتخابی تیاریوں اور اِنتخابی اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ کا مقصد اِنتخابی نوڈل اَفسروں کی تیاریوں اور اِنتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ اِنتخابی عمل کوبغیر کسی رُکاوٹ کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر شکیل الرحمان نے میٹنگ کو الیکشن نوڈل افسروں کی طرف سے ان کی متعلقہ اِنتخابی ذمہ داریوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔یہ اِنکشاف کیا گیا کہ لوک سبھا اِنتخابات 2024ء کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے اور جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے اِنتخابی تیاریوں سے متعلق تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے چیئر کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اِنتخابی عمل کی جامعیت کو بڑھانے کے لئے پنک بلیو ، ریڈ اور گرین سمیت خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر نے خصوصی پولنگ سٹیشنوں میں کئے گئے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا جس میں پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کی سہولیت کیلئے کئے گئے انتظامات کے علاوہ ہوم ووٹنگ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پانڈورانگ کے پولے نے تمام سطحوں پر متعلقہ اِنتخابی افسروں پر زور دیا کہ وہ جاری لوک سبھا اِنتخابات کے لئے تیاری کو یقینی بنائیں۔اُنہوںنے اے آر او سے یہ بھی کہا کہ وہ ای ایم ایس پر اَپنی نگرانی میں ڈیٹا کی مناسب اَپ لوڈنگ کو یقینی بنائیں۔پانڈورانگ کے پولے نے رائے دہندگان کی تعداد میں اضافے کے لئے مختلف شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔اُنہوں نے رائے دہندگان کی تعداد میں اضافے کے لئے انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں میڈیا کی شمولیت کو بڑھانے پر بھی زور دیا اور ووٹر آبادی کی وسیع تر بیداری کے لئے مختلف ملٹی میڈیا پلیٹ فارموںکے اِستعمال پر بھی زور دیا۔اِس سے قبل سی ای او بارہمولہ کے جنرل اوبزرور پی سی دیپیندر سنگھ کشواہ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول پلان اور ہائی سکول باغ میں قائم گرین پولنگ سٹیشن اور قائم گلابی پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا،خصوصی پولنگ سٹیشنوں پر کئے گئے اِنتظامات اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر شکیل الرحمان، ایس ایس پی لکشے شرما، اے ڈی سی محمد اشرف بٹ، اے ڈی سی عمر شفیع پنڈت، ڈی ڈی ای او محمد رفیق، اے آر اوز، نوڈل افسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا