کشتواڑمیں حالیہ بارشوں کاقہر،رہائشی مکان زمین بوس،ایک شخص کی موت

0
105

الحاج جی ایم سروڑی کااظہارِ افسوس،متاثرہ کنبے کے حق میں10لاکھ ایکس گریشیاکی مانگ
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑکے مختلف علاقہ جات میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری وساری ہیں،ضلع کے بلچتر درابشالہ میں بارش سے نقصان زدہ ایک رہائشی مکان کے زمین بوس ہونے سے ایک شخص کی جان چلی گئی جس سے علاقے میں صفِ ماتم بچھ گیا،وہیں اس سانحہ پراپنے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے ڈیموکریٹک پراگریسیوآزادپارٹی کے وائس چیئرمین وسابق وزیرالحاج غلام محمد سروڑی نے غمزدہ کنبے کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے اور متاثرہ کنبے کے حق میں10لاکھ روپے ایکس گریشیاریلیف واگزار کرنے کی ایل جی انتظامیہ سے مانگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے نقصان زدہ رہائشی مکانات کے زمین بوس ہونے کے ممکنہ خطرات کے بیچ ضلع کشتواڑ درابشالہ کے گائوں بلچترمیں محمد حسین ولد محمد اسرائیل ساکنہ بلچتر سروڑتحصیل درابشالہ رہائشی مکان کے زمین بوس ہونے کی وجہ سے اس کی زدمیں آکرجان بحق ہوگیا۔اس سانحے کے بعد پورے علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی۔
سانحہ کے اطلاع ملتے ہی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر جموں و کشمیر جی ایم سروڑی نے افسوس کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں ایل جی منوج سنہاسے متاثرہ کنبے کے حق میں فوری طورپر 10لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف واگزار کرنے کی مانگ کی تاکہ اس مصیبت کے مارے کنبے کوراحت مل سکے ۔دریں اثناء ڈی پی اے پی کی ایک ٹیم نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقے کادورہ کیا اور لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈیموکریٹک آزادپارٹی کے وفدنے مقامی انتظامیہ سے بلاتاخیرمتاثرہ کنبے کی مددکیلئے آگے آنے کی تلقین کی تاکہ وہ اس غم کے گھڑی میں انتظامیہ سے فوری راحت پاسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا