صوتِ کشمیر سید غلام رسول غیور کی یاد میںتقریب

0
142

ٹیگور ہال سرینگر میں نعتیہ مشاعرہ منعقد
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ٹیگور ہال سرینگر میں آج غیور فاونڈریشن کے اہتمام سے صوتِ کشمیر سید غلام رسول غیور کی یاد میںایک تقریب کا نعقاد ہوا جس دوران علماء کرام ،ادیبوں ،شاعروں ،سماجی کارکنوں اور مفکروں کے علاوہ سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے شعرا کرام نے نعتیہ کلام پیش کیا۔تقریب کی صدارت نامور عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ فیاض اندرابی ،ایڈوکیٹ قوام الدین قیصر اور ڈاکٹر مہ جبین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میںتلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعدغیور فاونڈیشن کے چیرمین انجینئر سید شوکت غیور اندرابی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانان و دیگر شرکاء کا والہانہ استقبال کیا۔معروف شاعر اور نعت خواں غلام حشن غمگین ،فیاض تلگامی ،سکندر ارشاد ،گلال کشمیری ،مہ جبین غوثیہ ،ریحانہ کونثر ،یاسین ربانی ،بشیر شاہین ،عبدالرحمان فدا ،زمان نور سمیت متعدد شعرا کرام نے آقائے دوجہاں، رحمتہ للعالمین حضرت محمد صلعم کو گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔تقریب میں معروف صحافی ریاض مسرور ،عیاش عارف ،کلیم بشیر ،ڈاکٹر بشارت ،ڈاکٹر ناصر شاہ لطیف سیف اللہ ،ڈاکٹر جاوید احمد ،خورشید قریشی ،ایس جی ایم اندرابی کیریری ،یاسین دریگامی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت اورمرحوم غیور کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔نظامت کے فرایض ڈاکٹر واحد رضانے انجام دئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا