گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شرافت کھٹانہ نے میاں الطاف کیلئے حمایت کا اعلان کیا

0
121

کہاکہ میاں الطاف بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ گجر بکروال کانفرنس کے ریاستی جنرل سیکرٹری اور سماجی کارکن شرافت کھٹانہ کی قیادت میں دداسن ریموٹ گاؤں میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دوسرے گاؤں کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔وہیں اجلاس کے دوران سبھی افراد کی طرف سے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا آمدہ والے پارلیمانی انتخاب میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔
تاہم لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شرافت کھٹانہ نے کہا کہ دو سے تین گاؤں کے لوگوں نے اس اجلاس میں شرکت کی اور سبھی کی طرف سے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ پارلیمانی انتخاب میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا میاں الطاف ایک بے باک شخصیت کے مالک ہیں اور انہوں نے بطور وزیر جموں کشمیر کے اندر جو کام کیے ہیں وہ قابل سراہنا ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں الطاف بلا لحاظمذہب و ملت عوام کی فلاح و بہبودی کرتے ہیں اس لیے ہم سب نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ میاں الطاف کا ساتھ دیں گے ۔اس اجلاس میں سابقہ سرپنچ تصدق حسین ،سابقہ سرپنچ رفیق چوہدری ،عبدالرزاق ،کے علاوہ بڑی تعداد میں سابقہ پنچ اور معزز لوگوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا