مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے گجر بکروال طبقہ کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے:ہارون چوہدری

0
107

نگروٹہ کے خان پورہ میں گجر بستی کے لوگوں سے کیا تبادلہ خیال،بھاجپا امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل
شیراز چوہدری
جموں؍؍ بھارتی جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کے انچارج ہارون چوہدری نے نگروٹہ خانپورہ کی گجر بستی کی عوام سے اپیل کی کہ بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجیں۔وہیں لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ہارون چوہدری نے کہا کہ نگروٹہ کے خانپورہ کی گجر بستی میں اور وجے پور کی تیلی بستی میں عوام کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا اور بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا ہمیں پورا یقین ہے کہ جس طرح سے پچھلے 10 سالوں سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی جموں کشمیر اور بالخصوص گجر بکروال قبیلہ کے عوام کی فلاح و بہبودی کے کام کیے ہیں جس سے عوام کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کر کے دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیجے گی۔ چوہدری نے کہا کہ یہ بھارتی جنتا پارٹی کی سرکار تھی جس نے ہجرت کے دوران گجر بکروال طبقہ کے مال مویشیوں کو سرکاری گاڑیاں مہیا کروائیں اور اس کے ساتھ ساتھ جنگلات کے قوانین کو نافذ کر کے گجر بکروال قبیلہ کے لوگوں کو فائدہ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا