سمرتی اور شیو کلنچ بھدرکاشی شطرنج ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ نے سینئر کیٹیگری میں ٹائٹل حاصل کئے

0
79

لازوال ڈیسک
جموں//سمرتی اور شیو کلنچ بھدرکاشی شطرنج ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ نے سینئر کیٹیگری میں ٹائٹل حاصل کئے ۔ سمرتی نے لڑکیوں کے حصے میں انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور اوپن کیٹیگریز میں بی سی اے ڈیی ڈی شطرنج کا ٹائٹل جیت لیا۔وہیں شیو نے اوپن زمرہ میں جبکہ شیوانگ کوتوال جونیئر زمرہ کا ٹائٹل جیتا۔ شطرنج کے تین روزہ ٹرائلز میں کل 51 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح پرنسپل آدرش ودیا مندر بھدرواہ نے کیا اور ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے میں بی سی اے ڈی ڈی کی کوششوں کی ستائش کی۔
وہیںپہلے دن 34 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا، دوسرے دن 28 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا اور آخری دن تمام 51 کھلاڑیوں نے اوپن کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں سے 26 گرلز کھلاڑی تھے۔ جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے مبصر راجیش کوتوال تھے جنہوں نے ذاتی طور پر تمام کھیلوں کی نگرانی کی اور شفاف طریقے سے ٹرائلز کو آسانی سے انجام دینے کے لیے بی سی اے ڈی ڈی کی کوششوں کی تعریف کی۔شریمتی پریا کوہلی، پرنسپل بھارتیہ ودھیا مندر بھدرواہ منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھیں اور جیتنے والوں میں سرٹیفکیٹس اور میڈل تقسیم کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا