چوہدری بشیر ناز کی محبوبہ مفتی کیساتھ ملاقات

0
43

پونچھ کے عوامی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں سینئر کانگریس لیڈر و سابقہ ممبر اسمبلی حویلی چوہدری بشیر ناز نے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے یہاں سیول سیکٹریٹ جموں میں ملاقات کی۔ ناز نے ریاستی وزیر اعلی کے سامنے مجموعی طور پر ضلع پونچھ راجوری کے مسائل رکھے ۔ناز نے اس دوران وزیر اعلی سے گزارش کی کے لورن ٹنگمرگ سڑک، اکھنور پونچھ چار گلیاروں والی روڈ ،مغل روڈ کے ٹنل کا کا م کسی پرائیویٹ کمپنی کو سونپا جائے تاکہ کام جلد اور معیاری طریقہ کار سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے چونکہ لورن ٹنگمرگ سڑک کا کام 2015ئ سے شروع ہو ا تھا ہے مگر ابھی تک صرف 9 کلو میٹر سڑک بنی ہے جو کے نہ کے برابر ہے اور کام سست روی کا شکار ہے۔ اس ضمن میں تعمیراتی کام کسی پرائیویٹ کمپنی کو دیا جائے تاکہ کام اپنی مقرر مدت کے اندر مکمل ہو سکے۔اس صمن میں ناز نے درابہ چنڈک 132 کے وی ٹرانسمشن لائین کو پاور گریڈ آف انڈیا کو تقویت کرنے پر بھی وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران ناز نے وزیر اعلی کو تجویز پیش کی کے فی کس راشن کو 5 کلو سے 20 کلو کیا جائے نیز PMAY ،BPL اور MGNREGA و دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کا برائے راست نفاز علم میں لایا جائے ۔اسی دوران وزیر اعلی نے چودھری ناز سے کہا کہ حکومت حالیہ نشاندہی کردہ اراضی جو کے تعدادی 1255 کنال سرکاری اراضی بمقام سنئی سرنکوٹ میں ہے وہاں ایک تعلیمی Hub بنانے جا رہی ہے اور ساتھ ہی منڈی میں ڈگری کالج بھی بنانے جا رہی ہے جس پر ناز نے حکومت اور خاص طور پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور منڈی کالج کے حوالے سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کے کالج کے لے منڈی میں مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں پر 250 سے 300 کنال اراضی دستیاب ہو تاکہ کھیل کود کے میدان سے لیکر تمام تر تعلیمی لوزامات ایک ہی جگہ مہیا ہو سکےں ۔چودھری ناز نے وزیر اعلی کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی کہ پنچائتوں کی ریزرویشن میں آبادی کے تناسب کو بروئے کار رکھ کر ہی ریزرویشن کروائی جائے۔ ناز نے مختلف محکمہ جات میں نیڈ بیس پر عرصہ دراز سے کام کر رہے نوجوانوں کا مسئلہ بھی وزیر اعلی کے زیر غور لایا اور گوجر بکروال ہوسٹلوں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہ کو با قاعدگی کے ساتھ پلاننگ یا ٹرائبل ڈپارٹمنٹ سے دیا جائے۔ اسی طرح پہاڑی ہوسٹل ،او بی سی ہوسٹل ،ایس سی ہوسٹل کے ملازمین کو بھی دیا جائے ۔وزیر اعلی نے ناز کے تمام تر مسائل تجاویز اور مانگوں کو غور سے سنا اور اولین فرصت میں حل کرانے کی یقین دھانی بھی کروائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا