پونچھ حویلی میں آمدنی اسناد حاصل کرنے میں طلباء و طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا

0
54

وظائف کی آخری تاریخ قریب، محکمہ مال سے اسناد اجراء کرنے میں کی جاتی ہے بڑی تاخیر
نمائندہ لازوال

پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں عمومی طور پر اور تحصیل حویلی میں بالخصوص طور پر نئے تحصیلداروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدوں پر فائز بھی ہوگئے لیکن بدقسمتی سے مختلف اسکیموں کے تحت وظائف حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان نے محکمہ مال سے آمدنی اسناد اجراء کرنے کے لیے درخواستیں آن لائن دیں ہیں لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سبھی لوازمات پورے کرنے و دستاویزات آن لائن جمع کرنے کے باوجود پانچ دنوں سے زائد گزر گئے اور اب وظائف کے لیے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ بھی قریب ہے لیکن طلباء و طالبات کے حق میں اب تک اسناد اجراء نہیں ہوئیں۔
اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کھنیتر گاؤں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن حاجی نیاز احمد چوہان نے بتایا کہ موجودہ آن لائن نظام سابقہ آف لائن نظام سے بھی بدتر ہوگیا ہے کیونکہ پہلے تحصیلدار حویلی انجم بشیر خان خٹک کے وقت میں طلباء و طالبات کو چاہے آن لائن ہو یا آف لائن ایک دن میں آمدنی سند جاری کردی جاتی تھی لیکن اب پانچ دن سے زائد گزر گئے ہیں بچوں کو انکی آمدنی اسناد حاصل نہیں ہو پا رہی ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ پندرہ دنوں کے اندر انکی اسناد بنیں گی لیکن انکی وظائف کے لیے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ بہت قریب ہے اور جلد ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے نئے تحصیلدار حویلی اظہر ماجد سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ان طلباء و طالبات کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے حق میں جلد آمدنی اسناد اجراء کریں گے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے گزارش کی ہے کہ وہ محکمہ مال کو ہدایت جاری کریں کہ وہ طلباء و طالبات کے حق میں ایک یا دو دن کے اندر آمدنی اسناد جاری کریں تاکہ وہ وظائف کے لیے اپنی درخواستیں وقت پر جمع کر وظائف حاصل کر پائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا