محمد حنیف خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس جہان فانی کو خیرآباد کہہ گئے

0
75

علمائے کرام نے ہر فروبشر کواپنے اعمال کا محاسبہ کرنے ،احکام الہٰی و اتباع شریعت مطہرہ اور حقوق اللہ وحقوق العباد کی ذمہ داری کے ساتھ ادائیگی کے لئے ہدایت کی
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍ تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز کے معزز گھرانے کے چشم چراغ امجد خان سابق سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی محمد حفیظ خان گرام سیو ک محمد آمین خان دکاندار کے برادر اکبر ماجد خان ایڈوکیٹ کے چاچا زاد محمد حنیف خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس جہان فانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کر گئے مرحوم کے انتقال پر ملال کی خبر پھیلتے ہی اطراف واکناف سے محبین آبائی گاؤں بفلیاز پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مردوزن آخری رسومات کی ادائیگی اور لواحقین کے غم میں شریک ہونے کی غرض سے وارد ہوئے ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے مرحوم محمد حنیف خان کو انسان دوست شریف النفس ہمدرد بااخلاق دیانتدار وفادار اور دین دار قراردیا دیتے ہوئے مرحوم کے لئے بخشش ومغفرت کی دعا کی جبکہ لواحقین غمزدگان پسماندگان وبرادران خویش و اقارب کو صدمہ برداشت کرنے کی تلقین کی وہیں مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے ارباب علم ودانش نے آئے دنوں اچانک نوجوانوں کی اموات کو باعث عبرت بتاتے ہوئے اپنااپنا محاسبہ کرنے پر زوردیا اور احکام الہٰی وشریعت مطہرہ پر چلنے حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی کی ہدایت کی واضح ہو کہ نمازجنازہ میں کئی مذہبی سیاسی سماجی فلاحی شخصیات تنظیمیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائنگان موجودتھے مرحوم قبل از نماز جمعہ آبائی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا۔
مولانا عبدالرشید علیمی قاری منظور حسین قادری مولانا نورحسین شاہدی مولانا محمد قاسم رضا حافظ محمد نصیر علیمی مولانا ولایت حسین مصباحی مولانا نثار احمد مولانا محمد ایوب نقش بندی مولانا محمد ربانی نقش بندی حافظ الیاس احمد حافظ آفتاب احمد نے تعزیاتی کلمات پیش کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی پریس ایسوسی ایشن سرنکوٹ صدر امیرالدین زرگر مع ارکان بھی موجودتھے شام دیر گئے پریس ایسوسی ایشن سرنکوٹ کو مختلف طبقہ ہائے فکر کی طرف سے تعزیاتی پیغامات موصول ہوتے رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا