کشتواڑ میں بازار کی چیکنگ کی گئی

0
105

میعاد ختم ہونے والی اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) دیونش یادو کی ہدایت پر، کشتواڑ قصبے میں مارکیٹ انفورسمنٹ ٹیم کے ذریعہ بازار کی سخت چیکنگ کی گئی۔اس موقع پرتحصیلدار کشتواڑ اور ای او میونسپل کمیٹی کشتواڑ، تحصیلدار کشتواڑ کی نگرانی میں لیگل میٹرولوجی اور محکمہ پولیس کشتواڑ پر مشتمل افسران کی ٹیم نے بازار کی چیکنگ کی۔
وہیںبازار کی چیکنگ کے دوران بوسیدہ سبزیاں/ پھل/ میعاد ختم ہونے والی اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔اس موقع پرنادہندگان کو حفظان صحت کی حالت برقرار رکھنے اور ریٹ لسٹ اور دیگر ضروری دستاویزات اپنی دکانوں پر ڈسپلے کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا