نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر پیرزادہ سیّد نثار حسین شاہ نے جموں وکشمیر عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے

0
84

بلا لحاظ مذہب وملت اننت ناگ راجوری پونچھ کے پارٹی امیدوار میاں الطاف احمد کے حق میں ووٹ استعمال کرنے پرزوردیا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر پیرزادہ سیّد نثار حسین شاہ نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا جموں وکشمیر کی تمام عوام بالخصوص اننت ناگ راجوری پونچھ کی عوام بلا لحاظ مذہب وملت ریاست جموں وکشمیر کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف احمد کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔
موصوف نے کہا کہ اس وقت ملک میں برسر اقتدارببی جے پی سرکار نے جو وعدے کئے تاہنوز وہ وعدہ وفا نہ ہوئے کسانوں کے اکاؤنٹ میں نقدی کا اعلان ہو ریاست میں ہرسال دوکروڑ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت ہو تعلیم وطب کے شعبہ جات کو درست کرنے اور گیس سیلنڈر کی رقم میں تخفیف بجلی بلوں کی رقومات کی معافی ہو تاہم جو ہوا وہ اس سب کے برعکس ہوا کسانوں کے خاموش کھاتے بنکوں میں موجود ہیں جبکہ رسوئی گیس سیلنڈر 400 روپے سے 1200 روپے بجلی بلب کرایہ 120 روپے 540 روپے پیٹرول وڈیزل کے نرخوں میں گئی گنا اضافہ ہوا ۔
وہیں عارضی ملازمین ابتلک مستقل نہ ہو پائے غریب عوام سے سرکاری اراضی چھین کر انھیں بے گھر کردیا تعلیم یافتہ نوجوان آلام روزگار سے تنگ آکرمنشیات ونشیلی ادویات کے دھندوں میں ملوث ہو گئے نام نہاد ایف آر اے اسکیم تحت مستحقین کو حقوق دینے کے بجائے آشیانے تک اجاڑ دیے اس وقت کی نزاکت کے پیش نظر جموں وکشمیر کو ترقیاتی ڈگر پہ لانے کے لئے فقط نیشنل کانفرنس واحد پارٹی ہے جس کے منشور میں دفعہ 370 اور 35 اے کی بازیابی ہے عوام کو راحت پہچانا ہے پیرزادہ نے کہا کہ ضلع پونچھ کے کئی مقامات پر وہ انتخابی مہم میں سرگرم عمل ہیں تاکہ عوام تک صحیح پیغام پہنچایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا