تاریخی گھنٹہ گھر سری نگر میں 35سال بعد سیاسی جلسہ منعقد

0
58
SRINAGAR, APR 24 (UNI):- PDP supporter's at a rally in Srinagar as they accompany their leader Waheed Ur Rehman Para to filing his nomination for the Parliamentary elections, on Wednesday. UNI PHOTO-75U

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک میں 35سال بعد پی ڈی پی نے سیاسی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرہ نے بدھ کے روز نامزدگی کے کاغذات جمع کرنے کے بعد لالچوک کے تاریخی گھنٹہ گھر کے نزدیک جلسے کا اہتمام کیا۔معلوم ہوا ہے کہ 35سال کے بعد گھنٹہ گھر لالچوک میں سیاسی جلسہ منعقد ہوا جس میں پی ڈی پی لیڈروں نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا۔
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات کافی بدل چکے ہیں، ماضی میں یہاں کے لوگ سیاست سے دوری ہی اختیار کرتے تھے لیکن سال 2019کے بعد نوجوانوں کی جانب سے سیاست میں آنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔بتادیں کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سری نگر میں نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز اپنی پارٹی اور پی ڈی پی کے امیدواروں نے پرچے نامزدگی داخل کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا