انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے مشرقی دہلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

0
46

نئی دہلی، //عام آدمی پارٹی (آپ) -انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے ہفتہ کو مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

آپ کے لیڈر کلدیپ کمار نے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور نامزدگی مارچ نکالا جس میں کافی بھیڑ جمع تھی۔ آپ کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال نے دلت برادری سے تعلق رکھنے والے کلدیپ کمار کو مشرقی دہلی لوک سبھا کی جنرل سیٹ سے الیکشن لڑا کر جمہوریت میں ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) بابا صاحب کے آئین، ریزرویشن، جمہوریت اور انتخابات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ صحیح وقت ہے کہ عوام پارٹی کو ووٹ دے کر جیل کا جواب دیں گے اور دہلی کی ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کو عبرتناک شکست ہوگی اور انڈیا اتحاد جیت حاصل ہوگی ۔ انڈیا اتحاد کو 300 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر اروند کیجریوال نے ملک کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے۔ اس وقت دہلی میں ہر کسی کو 200 یونٹ بجلی مفت ملتی ہے۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد ملک بھر کے لوگوں کو 200 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔ 18 سال سے زیادہ عمر کی ماؤں بہنوں کو ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ جب تک نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا، انہیں ایک ہزار روپے کا بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔ کسانوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے اور ایم ایس پی قانون سوامی ناتھ کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر نافذ کیا جائے گا۔

آپ کے لیڈر نے رائے بریلی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پر راہل گاندھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری مارجن سے انتخابات جیتیں گے۔ انڈیا اتحاد کی سیٹیں اتر پردیش میں بھی آئیں گی۔ کابینی وزیر آتشی نے کہا کہ مشرقی دہلی سے جو بڑی تعداد میں لوگ باہر آئے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر کلدیپ کمار اس بار مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ بننے والے ہیں۔ دہلی کے لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ وہ وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کا جواب اپنے ووٹوں سے دیں گے۔

ممبر اسمبلی دلیپ پانڈے نے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن کی آواز کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی۔ بی جے پی نے ملک کے واحد قبائلی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر لیا، کانگریس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا، ملک کے مقبول ترین وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے سے بی جے پی کو لگا کہ عام آدمی پارٹی اور اسکی انتخابی مہم ختم ہو جائے گی ۔ بی جے پی اپوزیشن کو ختم کرکے الیکشن جیتنا چاہتی تھی۔ ملک اور دہلی کے عوام اب بی جے پی کی آمریت، غنڈہ گردی اور جیل کا جواب اپنے ووٹوں سے دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا