جل جیون مشن میں کام کررہے مزدور ومیٹ مزدوری کمپنیوں کے اڑدلیوں کے شکنجے میں

0
73

کسی کوبھی مزدوروں کو پریشان نہیں کرنے دیاجائگا:ایگزیکٹو انجنیئرجل جیون مشن
ریاض ملک
منڈی //منڈی کے ساوجیاں سیکٹر میں مزدوروں اور میٹوں نے ایک اجنبی شخص پر فراڈ کا الزام لگایا۔ ان کا کہناتھاکہ گزشتہ روز ایک شخص نے اپنے بیٹے کو ساتھ میں لاکر ہمارے ساتھ تصاویر بنائیں۔ اورپانی کی لائین کو دیکھ کر کچھ تصاویر بناکر کہیں محکمہ کے گروپ میں شیر کردی گئی۔جس سے فراڈ کا پتہ چلا ہے۔امتیاز احمد اور محمد شفیع نامی اشخاص نے بات کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ کل ایک محمد اشرف نامی شخص جو اپنے اپ کو پولیس مین اور ویجیلنس کا ادمی بتارہاتھا۔ ہمیں فون پر بلاتاہے۔ کہ اپ نے جہاں پر کام کیاہے۔ وہاں اجاو۔ہم وہاں پہونچے تو اس نے پوچھا کہ اپ کو رقم ملی ہے یانہیں۔تو اس وقت ہم نے کہاکہ نہیں جس پر اس شخص نے کہاکہ میرا بیٹا ٹھیکدار ہے۔ میں اپ کو رقم دلوادوں گا۔ اور ہمارے فوٹو لئے اور چلاگیا۔ اس کے بعد اس نے فون بھی نہیں اٹھایا۔بلکہ ہمارے فوٹو گروپ میں ڈال کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے مزدوروں کو پیمنٹ کردی ہے۔جب جل جیون میشن میں مزدوری کرنے والے قریب 400لوگوں پتہ چلا تو انہوں نے کہاکہ ہمیں کب رقم ملی ہے۔
جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شخص ان مزدوروں کو بیوقوف بناکر اپنے بیٹے کو ساتھ رکھ کر جو ٹھیکدار ہے۔بہت بڑا فراڈ کیاہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ رقم اصلی ٹھیکدار کو ہی واگزار کی جاے۔ اور اس جعلی فراڈ کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے۔ تاکہ ہمیں مزدوری مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ مزکوری شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر اس کو کیفرکردار تک پہونچایاجاے۔اگر ایسانہیں ہوتاتو ہم چاروسو ادمی احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے محکمہ جل جیون میشن کے ایکزکیٹیو انجینئر شری رشپال سنگھ نے تمام تر تفصیلات بتاتے ہوے کہاکہ جل جیون مشن کے تحت دو سکیموں پر دہلی کی دوکمپناں کام کروارہی ہیں۔جنہوں نے کچھ لوگ اگے رکھے ہیں۔
جن میں راشد اشرف اور ایک مہنڈر کا ادمی بھی ہے۔ جنہوں نے محکمہ کو اس حوالے سے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیاگیاہے۔ اس معاملہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ کے ساتھ بھی اٹھایاگیاہے۔ ان ٹھیکیداروں نے اگر لیبر کو ان کی مزدوری نہ دی تو کوڈ اف کنڈیکٹ ختم ہونے کے بعد کمپنیوں کو بلیک میل کردیاجایگا۔ لیبر کو پریشان نہیں ہونے دیاجایگا۔ان کو ان کی پیمنٹ واگزار کی جاگی۔راشد اشرف جس پر لیبر کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ اس سے بات کی تو اس کا کہناتھاکہ ہم نے لیبر کو پیمنٹ کردی ہے۔اب ہمیں بدنام کیاجارہاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا