مقامی نوجوان بے روزگار

0
93

روزگارکو لیکر انتظامیہ کے دعوے اور نوجوانوں کا مطالبہ حکومتوں سے رہا ہے جبکہ یہ مطالبہ کہی بھی کما حقہ پوارا نہیں ہوا ہے روزگار ہی ایک ایسا مدعا ہے جس کو ملک کامستقبل یوتھ سیریس دکھائی دیتا ہے چناب ویلی پاور پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کو لیکر مقامی نوجوانوں میں کافی غصہ دکھائی دے رہا ہے ۔ایک جانب یہاں پروجیکٹوں میں افکان کمپنی اور پٹیل انجینئرنگ جیسی کمپنیاں یہاں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان پروجیکٹوں میں پکل ڈول ،کیرو اور کواڑ پروجیکٹ شامل ہیں جہاں ایک بڑی تعدا د میں انفرادی قوت کی ضرورت ہے لیکن مقامی لوگوں اور سماجی کارکنان کا الزام ہے کہ سی وی پی پی پی ایل مقامی نوجوانوں کو یہاں ملازمتیں فراہم کرنے کے بجائے بیرونی لوگوں کو ترجیح دی رہی ہے ۔ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک یو تھ لیڈر کا کہنا ہے کہ پکل ڈول پروجیکٹ ،کیرو اور کواڑ پروجیکٹ میں کم از کم تیس ہزار سے زائد لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہے لیکن کمپنی یہاں کے مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے ۔انکا مزید کہنا ہے کہ سی وی پی پی پی ایل میں زمینیں فراہم کرنے والے کنبوں کے ایک شخص کو روزگار فراہم کی جانی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہو ا اور ان کے بجائے ایسے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جنکی یہاں زمینیں نہیں آئی ہیں جبکہ دو سو انجینئر یا دوسرے افسران کو بھرتی کیا گیا جن کا تعلق بھی یہاں سے نہیں ہے ۔قابل تشویش بات یہ ہے کہ ضلع کشتواڑ ،ڈوڈہ اور دیگر اضلاع کی ایک بڑی تعدا میں تجربہ کار نوجوان موجود ہیں جنہوںنے دیگر پروجیکٹوں میں کام کیا لیکن ان کو بھی چناب ویلی پاور پروجیکٹس میں روزگرا فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ۔خبروں کے مطابق ضلع کشتواڑ کے چند لوگ اور سیاسی و سماجی تنظیمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی وی پی پی پی میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کروانے کیلئے کوشاں ہیں ۔۔جموں و کشمیر میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ یہاں نجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع کم ہیں اور اگر ضلع کشتواڑ میں ہائڈرو پاور پروجیکٹس پہ کام جاری ہے تو مقامی نوجوانوں کو روزگاریں فراہم کرنے میں کس بات کی دیر ہے ؟اور اگر ان پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگاریں فراہم کی گئی ہیں تو سماج ان کے خلاف آواز بلند کرنے پہ کیوں مجبور ہے ۔حکومتی سطح پر ان پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگاریں فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگاریں فراہم کی جائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا