جموں اسمارٹ سٹی کی خوبصورتی !

0
94

جموں شہر کو خوبصورت بنانے اکا کام ابھی 2014سے جاری ہی ہے جموں اسمارٹ سٹی کے نام پر کافی ترقیاتی کام رواں ہیں۔ماضی میں جموں کوگندے شہروںکی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے جہاں سو چھ سرویکشن کی فہرست میں جموں شہر نے 224واں مقام حاصل کیا تھااد ھر اس کے بعد جے ایم سی کافی محنت کی اور اس نمبر سے جموں شہراوپر ایا۔ یہ سچ بات ہے جموں میونسپل کارپویشن کی جانب سے جموں شہر کی خوبصورتی کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے لیکن جہاں اسمارٹ سٹی کے نام پر اس وقت کافی ترقیاتی کام انجام دئے جا رہے ہیں۔ایک جانب اسمارٹ سٹی کا کام چل رہا ہے تو دوسری جانب یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ فٹ پاتھوں پر دوکانداروں کے قبضے ہیں اور سڑک کے حصے کو فٹ پاتھوں میں شامل کیا جارہا ہے۔سرکاری پیسے سے بنے فٹ پاتھوں پر دوکانداروں،ریڑی والوں اور چھاپڑی فروشوں نے قبضے کر رکھے ہیں ،اپنے سامان اویزاں کر رکھے ہیں تو راہگیر مجبوراً سڑکوں پر چل رہے ہیں کیونکہ انہیں فٹ پاتھوں پر چلنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔اگر انتظامیہ اس جانب بھی توجہ دے گی تو اس ترقیاتی منظر نامے کے ساتھ ساتھ کئی اور کام ایسے بھی ہو جائیں گے کہ عوام کو بہتر سہولیات میسر ہونگی۔۔ضلع انتظامیہ جموں اور جے ایم سی کے اشتراک سے جموں شہر میں کئی اہم سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ اور جے ایم سی کو چاہئے کہ سڑکوں کے کنارے اویزاں غیر قانونی بینر ،پوسٹر س،بورڈ ،ہارڈنگس وغیرہ کوہر مقام سے اتارنے کے سلسلے میںایک خاص مہم شروع کی جائے تاکہ جموں شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔ماضی قریب میں ہر مقام سے غیر قانونی طور پر چسپاں بینر،پوسٹراوربورڈ وغیرہ ہٹائے جانے کی مہمات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لیکن اج بھی ایسی مزید کاروائیاں انجام دی جانی چاہئے اور جموں شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ضروری اقدام کرنا چاہئے علاوہ ازیں جموں شہر کی خوبصورتی میں مذید چار چاند لگانے کے لئے جے ایم سی کی جانب سے لگائی گئی لائٹوں کی مرمتی اور آوارہ کتوں سے بھی شہر کو پاک کرنے کی ضرورت ہے خاص کر آب نکاسی پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا