یہ شہرہے امن کا!اِسکویہ کس کی نظرلگ گئی؟

0
64

چھنی ہمت جموں بائی پاس پر شبانہ ڈکیتی کی انوکھی واردات رونما
رات کی تاریکی میں ڈاکوئوں کے گروہ نے مزدوروں کو بند کردیا ،لوہے کی چادروں سے بھری گاڑی اڑالی
نریندرسنگھ ٹھاکر

جموں؍؍جموں کے چھنی ہمت بائی پاس علاقے میں شبانہ ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات میں زیر تعمیر پل کیلئے ذخیرہ کئے گئے لوہے کی چادریں اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔چھنی جموں میں اس قسم کی ڈکیتی کی واردات پر خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ اس علاقے میں کام کررہے مزدوروں میں بھی سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے اگرچہ تحقیقات شروع کی ہے تاہم ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کو ابھی گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 18اور19مارچ کی درمیانی شپ پیش آئی ڈکیٹی کی اس واردات کے بارے میں وہاں پر موجود مزدوروں کا کہنا تھا کہ رات کے تقریباً 2بجے ان کے شیڈ پر پتھرائو کیا گیا اور انہیں بیرونی سائیڈ سے مقفل کردیا گیا۔اس دوران انہیں بے بس کرکے اور دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہا گیا جبکہ وہاں موجود سامان خاص کر گاڑی میں رکھی گئی لوہے کی بڑے بڑی چادروں کو اڑا لیا گیا۔ایک درجن سے زیاد ہ افراد پر مشتمل ڈاکوئوں کے منظم گروہ نے چھنی بائی پاس جموں میں لوہے کی چادروں سے بھری لوڈ کیریئر گاڑی کو ہی گھسیٹ کر اپنے ساتھ لیا اور دور جاکر اس کا سارا سامان اپنی گاڑی میں لاد کر رفو چکر ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
عینی شاہدین مزدوروں نے بتایا کہ اس موقعے پر انہوں نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر100بھی ڈائیل کئے تاہم فوری طور کوئی بھی کارروائی نہیں ہوسکی جبکہ دوسرے روز اگرچہ پولیس نے موقعے کا جائزہ لیا تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کے بارے میں کوئی بھی حقیقت سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی لوٹے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کے بارے میں کچھ معلوم ہوسکا ہے۔اس واقعے پر پورے جموں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے اور شاہراہ اور جموں چھنی بائی پاس پر کام کررہے مزدروں میں سخت خوف پھیل گیا ہے۔اس جگہ پر کام کررہے مزدوروں کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں سی سی ٹی وی لگے ہوئے ہیں اور اگر پولیس فوری طور اس فوٹیج کا جائزہ لے گی تو مجرمان کا پتہ چل سکے گا۔اس دوان معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کردی ہے اور ڈکیتی کی اس اوردات میں ملوثین کی وسیع پیمانے پر تلاش کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا