بہتر ٹریفک نظام ہنوز ایک خواب!

0
105

ان دنوں موسم کی خرابی کے باعث اور اکثر مقامات پر سڑک کی تعمیر نو کے باعث ٹریفک نظام خراب ہوا ہے ۔ اگر چہ محکمہ کی جانب سے اس کو کنٹرول کرنے کی کوششیں بھی کی گئی لیکن محکمہ کو ٹریفک نظام کی درستگی میں ابھی کافی وقت لگے گا ڈویژنل کمشنر جموں، رمیش کمار نے جموں ڈویژن میں ٹریفک مینجمنٹ اور اس کے ضابطے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے شہروں، قصبوں اور قومی شاہراہوں میں باریک بینی سے سڑک کی منصوبہ بندی، بہتر دیکھ بھال اور موثر ٹریفک ضوابط پر زور دیا۔ جموں صوبہ کے قصبوں، شہروں اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے مجموعی منظر نامے کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم بات چیت کی ۔ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی کہ جہاں بھی قومی شاہراہوں اور دیگر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے وہاں سڑکوں کی معیاری بلیک ٹاپنگ اور کریش بیریئرز، ویو کٹر کی تنصیب کے ساتھ مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ جموں میں گڑھوں سے پاک سڑکوں اور متصل اور شہر کی سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کیں ۔ دراصل جموں شہر میںبی آر او کی سڑکیں آر ایس پورہ، ستواری روڈ، مانڈا-نگروٹہ ٹی سی پی این ایس آئی ڈی سی ایل بھگوتی نگر وغیرہ کی سڑکوںکے مرکزی مقامات پر کافی زیادہ گڑھے ہیں۔ حادثات کو روکنے کے لئے ان مقامات پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے ۔جموں شہر میں ٹریفک کی بہتر نقل و حرکت کے لیے ان مقامات کی نشاندہی کی ضرورت ہے جہاں سڑکیں کثرت سے خراب ہوتی ہیں، سڑکوں پر نشان لگانا، تجاوزات کے فٹ پاتھوں کو صاف کرنا، ملبے، یا تعمیراتی مواد کو ہٹانا جوکہ سڑکوں یا ٹریفک میں رکاوٹ کی وجہ بنے ہیں ،علاوہ ازیں جموں پونچھ ، جموں سرینگر ، اور جموں لکھن پور سڑکوںپر ٹریفک نظام کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ دوردراز علاقہ جات یا طول عرض اضلاع اور تحاصیل سطح پر ٹریفک نظام میں بہت خرابیاں پائی جاتی ہیں جوکہ اکثر حادثات کی وجہ بنتے ہیں ۔ جموں شہر میں تریکوٹہ نگر ، بٹھینڈی،پریت نگر ،وغیرہ کی مرکزی سڑکوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ تعمیراتی اداروں کے اشتراک سے ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا