’محبوبہ مفتی نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے خلاف کام کیا‘

0
88

ان جیسے لیڈر کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے ذمہ دار: بی جے پی
یواین آئی

جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گپتانے منگل کے روز کہاکہ محبوبہ جیسے لیڈر کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے خلاف کام کیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
کویندرگپتا نے کہاکہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جس نے پنڈت برادری کے لئے بہت کچھ کیا۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی جانب سے یہ بیان دینا کہ بھاجپا نے کشمیری پنڈتوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا ناقابل برداشت ہے۔کویندرگپتا نے کہاکہ جب بی جے پی نے کشمیر میں پنڈتوں کے لئے الگ کالونیاں بنانے کا فیصلہ کیا تو محبوبہ مفتی اور دوسرے لیڈروں نے اس پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کا یہ بیان چناوی ہتھکنڈا ہے۔ان کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کی خاطر بھاجپا کوشاں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا