’کشمیر کے عام لوگ چاہتے ہیں کہ پنڈت واپس کشمیر آئیں‘

0
90

بی جے پی نے کشمیریوں پنڈتوں کوملک میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک میں اپنے ایجںڈے کی تکمیل کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیریوں پنڈتوں کی باز آباد کاری کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں سینئر فوٹو جرنلسٹ آنجہانی روشن لال کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ’’بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کے طور پر ہی نہیں بلکہ ان کو ملک میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا،مگر ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جب سے یہاں بی جے پی کی سرکار بنی ہے تب سے جو یہاں کشمیری پنڈت رہتے بھی تھے وہ بھی یہاں سے بھاگ گئے ہیں‘‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جو کشمیری پنڈت لوگ جموں یا دوسری جگہوں پر مشکل حالات میں رہائش پذیر ہیں مجھے لگتا ہے کہ ان کو واپس آنے کے لئے کسی سرکار کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عام لوگ چاہتے ہیں کہ وہ واپس کشمیر آئیں۔ان کا کہنا تھا’’روشن لال جی کا یہاں مشکل حالات میں بھی رہنا ملک کے لئے ایک سبق ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب روشن لال جی کا انتقال ہوا تو ان کے گھر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا