نوراتری کے پہلے روز ماتا ویشنو دیوی کے مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا

0
147

نوراتری کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کٹرا میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر میں نوراتری کے موقع پر مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے روز کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شر ی ماتا ویشنو دیوی مندر پر ہزاروں عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔نوراتری کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کٹرا میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں نوراتری کے سلسلے میں مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔
جموں کے مختلف مندروں میں منگل کی صبح سے ہی لوگوں کومندروں پر حاضری دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ضلع ریاسی کے کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو راترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نو راتری کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرا میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کاعمل تیز کیا گیا ہے جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدتمندوں ، جن میں بچے بھی شامل تھے کو پہاڑی سے اترنے اور چڑنے کے دوران جے ماتا دی کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہاکہ میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے نورترای کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ پونم شرما نامی اور ایک عقیدت مند نے کہاکہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ ماتا رانی تمام لوگوں پر مہربان ہو جائے اور ہر ایک فرد خوش رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا