لوک سبھا الیکشن 2024: کرگل میں تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین کے لیے تربیت کا انعقاد کیا گیا

0
44

شرکاء کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قواعد، طریقہ کار اور تازہ ترین ہدایات سے آگاہ کیاگیا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ آئندہ لوک سبھا الیکشن2024 کی تیاری کے سلسلے میں آج آڈیٹوریم ہال، کرگل میں تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین کے لیے تربیتی سیشن کی تیسری شفٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیت کا انعقاد ڈی ایل ایم ٹیز سینئر لیکچررز، کاچو حسن خان، محمد علی اور محمد حسن نے کیا۔وہیںپریزائیڈنگ آفیسرزاورپولنگ آفیسرز نے سیشن کے دوران سخت ٹریننگ حاصل کی اور انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قواعد، طریقہ کار اور تازہ ترین ہدایات سے آگاہ کیا۔انہیں ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کے صحیح کام کرنے، ای ڈی سی کے عمل اور انتخابات کے انعقاد میں شامل مختلف قانونی اور غیر قانونی شکلوں سے متعلق تعمیل کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔تاہم ٹریننگ کا اختتام ہر افسر کے مقرر کردہ فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوا تاکہ پولنگ کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جا سکے اور پورے عمل میں شفافیت پر زور دیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا