جموں و کشمیر پولیس کی منشیات اور منشیات مافیہ کے خلاف جنگ جاری

0
42

منشیات فروش خاتون کو 71.24 گرام ہیروئن جیسے مادے کے ساتھ گرفتار کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ: منشیات کے اسمگلروںاور سپلائی کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے تقریباً 71.24 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کی ہے۔پولیس اسٹیشن سانبہ کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایس ٹی ٹیم کے ہمراہ سڈکو چوک سانبہ کے قریب لگائے گئے مشترکہ ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک بس کو روکا جو پنجاب سے جموں آ رہی تھی۔وہیں چیکنگ کے دوران ایک خاتون مسافر مشکوک نظر آئی جسے لیڈی پولیس اہلکار نے تلاش کیا اور اس کے قبضے سے 71.24 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی۔بعد میں ملزمہ خاتون ہیروئن سپلائی کرنے والی شناخت پلوی کنسلہ زوجہ وشال کنسلہ ساکنہ امرتسر، پنجاب حال بھگوتی نگر، ضلع جموں کے طور پر کی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 115/2024 درج کیا گیا ہے اور مزید تعلق کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا