جی آر پی جموںنے مفرور منشیات فروش گرفتار کیا

0
59

پندرہ سال مفرور شاہد احمدکوجی آر پی جموں کی ٹیم نے وادی کشمیر سے پکڑا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مطلوب مجرموں اور مفروروں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے جی آر پی جموں نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہد احمد ولد حبیب اللہ صوفی ساکنہ سری گفوارہ تحصیل سری گفوارہ ضلع اننت ناگ کے طور پرہوئی ہے جو کیس ایف آئی آر نمبر 10/2009 تھانہ پولیس جی آر پی جموں میں ملوث ہے۔واضح رہے مذکورہ ملزم پچھلے 15 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا اور آخر کار وادی کشمیر میں اس کا پیچھا کرنے کے بعد ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔تاہم مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن سری گفوارہ اننت ناگ کے ایف آئی آر نمبر 90/23 میں بھی ملزم ہے۔تاہم اسے جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ پکڑا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا