قطعات

0
73

سالک جمیل براڑ،

مالیر کوٹلہ پنجاب۔9256033695

خلوصِ دل سے کسی پر جو جان دیتے ہیں
محبتوں کو نئی آن بان دیتے ہیں
خدا کرے کہ ہو اُن دوستوں کی عمر دراز
جو میری سوچ کو اونچی اُڑان دیتے ہیں
٭٭٭
تیری دُنیا میں رُل گیا ہوں میں
چند سّکوں میں تُل گیا ہوں میں
گردشِ وقت تیرا دوش نہیں
خود ہی مٹّی میں مِل گیا ہوں میں
٭٭٭
لاکھ اُس کو بُرا کہوں یارو
وہ سِتم گر خفا نہیں ہوتا
کتنی کوشش کروں بُھلانے کی
دل سے ہرگز جدا نہیں ہوتا
٭٭٭

وہ پانی نہیں اشک تھے دوستو
وہ کشتی تھے جن پر چلاتے رہے
کنارا ملے اُن کو ہم اس لئے
شب و روز آنسو بہاتے رہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا