نعت

0
86

نصیر احمد عادل

کمہرولی دربھنگہ بہار

اپنا رکھ رابطہ محمد سے
عمر بھرکر وفا محمد سے
راستہ خلد کا ہے کا واحد وہ
راستہ جو ملا محمد سے
کل بھی تھی روشنی زمانے میں
آج بھی ہے ضیا محمد سے
ہے ناممکن خدا سے قربت ہو
ہوگیا جو جدا محمد سے
کر مرض دور اس سے تو اپنا
جو ملی ہے دوا محمد سے
اب پیمبر کوء نہ آئے گا
بند ہے سلسلہ محمد سے
جام کوثر جو چاہو تم عادل
رکھ سدا واسطہ محمد سے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا