سی ایم او ڈوڈہ نے صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا،اے اے ایم -ایس سی ٹراؤن اور شنگرو کا معائنہ کیا

0
88

مقامی عوام اور طبی عملے سے کی بات چیت،کہاعملے کی جانب سے سستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍پورے ضلع میں خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے طبیعملے کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے، چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ، ڈاکٹر اوم کمار نے میڈیکل بلاک کے مختلف صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران مریضوںکی دیکھ بھال کی سہولیات اور عملے کی حاضری کا معائنہ کیا گیا۔اپنے دورے کے دوران، سی ایم او ڈوڈہ نے اے اے ایم -ایس سی شنگرو اور ٹراؤن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور علاقے کے عوام کے علاوہ عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف مسائل پر عوام سے رائے طلب کی۔
اس دوران سی ایم او ڈوڈہ نے ریکارڈ اور حاضری کی بھی جانچ کی اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ اسپتالوں میں اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں۔کچھ ملازمین کی جانب سے ڈیوٹی کی عدم سنجیدگی اور کوتاہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ صحت کے عملے کی جانب سے سستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر کسی کو اس کی ڈیوٹی کا جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ بی ایم او پر زور دیا کہ وہ عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنانے اور مریضوں کو بہترین ممکنہ خدمات کو یقینی بنانے کے لیے پیری فیرل اداروں کے باقاعدگی سے دورے کریں۔انہوں نے ہیلتھ سٹاف کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس عظیم پیشے کو برقرار رکھیں، بی ایم اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں بنی نوع انسان کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا