این وائی کے دوڈہ نے جی ڈی سی دوڈہ میں ضلعی سطح کی نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا

0
69

ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍نہرو یووا کیندر دوڈہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے ’نشا مکت بھارت‘کے تھیم پر ’نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال، پرنسپل جی ڈی سی دوڈہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا، ڈاکٹر سندیپ کوتوال (سینئر اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی)، پروفیسر دیویندر کمار (ایچ او ڈی باٹنی)، پروفیسر جمشید احمد (این ایس ایس پی او) کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیاجہاں دیگر عملہ بھی موجود تھا۔وہیں پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔
وہیںتقریب کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے سامعین کو اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے مقاصد کے بارے میں بتایا اور نوجوانوں سے مائی بھارت پورٹل میں رجسٹر ہونے کی اپیل کی۔تاہم تمام شرکاء کو مائی بھارت بیجز دیئے گئے اور انہوں نے مائی بھارت پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سندیپ کوتوال نے حاضرین کو مائی بھارت پورٹل اور ڈیجیٹلائزیشن کے موجودہ دور میں اس کی مطابقت کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیں پروفیسر منجیت سنگھ نے نیو انڈیا – نیو انیشیٹوز پر ایک بیداری لیکچر دیا جس میں حالیہ برسوں کے دوران قوم کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس دوران کالج پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال نے نہرو یوا کیندر ڈوڈہ کی کوششوں کی ستائش کی اور محکمہ پر زور دیا کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں بھی ایسے بیداری پروگرام منعقد کرے تاکہ دیہی لوگوں میں عصری مسائل پر بیداری پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور پہلی بار ووٹ دینے والے آئندہ انتخابات میں ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس کے بعد جی ڈی سی ڈوڈہ کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا