ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کی دستیابی کی ضمانت

0
108

شمالی ریلوے نے کوششیں تیز کیں؛مسافروں کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ریلوے حکام نے اہم اقدامات اٹھائے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍آنے والے موسم گرما کے موسم اور ممکنہ گرمی کی لہروں کے پیش نظر، شمالی ریلوے اپنے ریلوے نیٹ ورک پر تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کو قائم کردہ اصولوں کے مطابق پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لییشمالی ریلوے نے کئی اقدامات کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شدید گرمی کے مہینوں کے دوران کوششوں کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں تمام اسٹیشن مسافروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی کوشش کی جا ئے گی ۔یہ یقینی بنایاجائے گاکہ تمام موجودہ واٹر کولر فعال ہوں اور مسافروں کی مانگ کو پورا کریں۔دریں اثناء موجودہ سپلائی کو پورا کرنے کے لیے اہم اسٹیشنوں پر پانی کے ٹینکر تعینات ہوں گے۔وہیںتمام پلیٹ فارمز پر پانی کی دستیابی کی تصدیق کرنے کے لیے اسٹیشنوں پر باقاعدہ چیکنگ ہوگی ۔
اس ضمن میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی تقسیم کے لیے مہیلا سمیتیوں (خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس)، این جی اوز، اسکاؤٹس اور گائیڈز اور دیگر سیلف ہیلپ گروپس سے فعال طور پر تعاون حاصل کیا جائے گا۔تاہم پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے علاقوں میں، ریلوے حکام میونسپل کارپوریشنز/ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور پانی کی فراہمی کے متبادل حل تلاش کریں گے۔وہیںپانی کی مستقل دستیابی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ابھرتے ہوئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ریلوے کے عملے کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے واٹر وینڈنگ مشین کے ذریعے اسٹیشنوں پر نرخوں پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاکیونکہ شمالی ریلوے تمام مسافروں کے لیے ایک آرام دہ اور آسان سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا