بی جے پی مسلمانوں کی حقیقی خیر خواہ جماعت ہے :شاہنواز حسین

0
126

بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر جیت حاصل کرے گی
یواین آئی

جموں؍؍سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنوا ز حسین نے ہفتے کے روز کہا کہ مودی کو ڈکٹیٹر کہنے والا خود سب سے بڑا ڈکٹیٹر ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا مسلمانوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھتی ہے۔ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا :’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے ہیں۔‘بھاجپا لیڈر نے کہاکہ کانگریس کی نظریں کمزور ہیں اور انہیں جموں وکشمیر میں بدلاو نظر نہیں آرہا۔شاہنواز حسین نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر جیت حاصل کرئے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ پھر سے مودی کو تیسری مرتبہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کے لئے تیار ہیں۔سابق مرکزی وزیر سے جب سوال کیا گیا کہ بھاجپا نے اس بار کسی بھی مسلم کو ٹکٹ نہیں دیا تو اس کے جواب میں شاہنواز حسین نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم سماج سبھی مرکزی اسکیموں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہاکہ بھاجپا کے بارے میں جو ڈر پیدا کیا گیا وہ خوف ہم نے لوگوں سے نکالا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم سماج مودی کے ساتھ ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا