بی جے پی سب کا خیال رکھتی ہے اور ہر طبقے کو برابر سمجھتی ہے: جگل

0
125

بنتلاب اور ریاسی میں میٹنگوں سے تبادلہ خیال کیا،مودی حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ کے پارٹی امیدوار جگل کشور شرما نے کہا کہ بی جے پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جو اقتدار میں ہو یا نہ ہو، ہمیشہ سب کا خیال رکھا ہے اور ہر طبقہ کے ساتھ یکساں سلوک کیا ہے۔وہ سابق ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانااور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ بنتلاب اور ریاسی میں میٹنگوں سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔جگل کشور شرما نے کہا کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ بی جے پی سب کا خیال رکھتی ہے اور ہر طبقے کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے، اور یہی بات مودی حکومت کے دس سالوں سے واضح ہے، جس نے سماجی و فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت ہی ہے جس نے کسانوں کے لیے کسان سمان ندھی شروع کی، اجولا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، جن دھن، لاڈلی بیٹی اور لکھ پتی دیدی یوجنا جیسی اسکیمیں خاص طور پر خواتین کے لیے، غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے پی ایم آواس یوجنا شروع کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سکیموں کے فائدے قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر واحد جگہ ہے، جہاں ہر شہری کو آیوشمان بھارت گولڈ ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت کور کیا گیا ہے۔
جگل نے مزید کہا کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریہ پر یقین رکھتی ہے اور سماج کے ہر طبقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتھک محنت کرتی ہے۔جگل نے کہاکہ پچھلے دس سالوں میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ قیادت کی مضبوط قوت ارادی کا نتیجہ ہے۔جگل نے کہا کہ لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں اور پالیسیوں میں مضبوط اعتماد پیدا کیا ہے اور انہیں کانگریس یا کسی دوسری پارٹی کی طرف سیگمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ جگل کشور شرما نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ان کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر ان پر اپنا آشیرواد دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا