’’راہِ پیغمبر‘‘

0
196

میرؔبیدری ، بیدر ۔ کرناٹک۔
موبائل:9845628595

ایک خدا کی دعوت مشکل تھی
یہ اُمت دعوت ہی کی حامل تھی
سب کچھ چھوڑ دِیا ہے صد افسوس
مانگ لی ہے دنیا بے حد افسوس
رب کی جانب کس کو بلایاتھا
رب کی باتیں کب سمجھایا تھا
خوف لگاکرتاہے تو کیوں کر
دیکھ رہے ہو میڈیا کیا شب بھر
تم توحید کاپرچم لے کے چلو
رب کی خاطر جلدی سے اٹّھو
بتلاؤ نبی ﷺ نے دعوت دی ہے
نامِ خدا ہی کو شہرت دی ہے
شرک سے بچنے کی تلقین رہی
بات جو حق تھی سامنے سب کے کہی
دن نہیں یہ عیش وعشرت کے لئے
اٹھ جاؤ رب کی دعوت کے لئے
کلمہ پڑھنے کو بتلایا حق
شرک کی انساں میں نہ ہوکوئی رمق
آؤ میرے جوانو آؤتم
ایک خدا کی باتیں بتاؤ تم
باتیں مخالف کی بھی سننا ہے
پر ماحول تو دعوت جیسا ہے
کالج میں ،اسکول میں پہنچو تم
کالونی میں دعوت دے دو تم
دور رہوتم لڑکیوں سے ہر دم
ان کو مانودعوت کے لئے بم
خطرہ لڑکی سے ہردم ہوگا
بھول گئے یہ تو ماتم ہوگا
تم کردار اپنا سچا رکھو
قلب بھی بیٹا پاکیزہ رکھو
اچھائی سے ہی اچھائی ہے
کرداروں کی ساری کمائی ہے
جو کوئی رب کو یادبھی رکھے گا
رب بھی اسے آباد ہی رکھے گا
آج مسالک میں بٹنا نہیں ہے
راضی ہوخدا تو جنت یہیں ہے
اٹھو اٹھو،داعیء حق اٹھو
راہِ پیغمبر ہرآن چلو

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا