خانقاہ حسینیہ نقشبندیہ ٹھانٹھ چلی بھلیسہ ڈوڈہ کی انتظامیہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

0
141

سالانہ عرس شریف کے انتظامات کا لیا گیا جائزہ، عرس شریف کے موقع پر فیضان اولیاء کانفرنس کا کیا جائے گا انعقاد: مفتی سید فرید شاہ مصباحی
ایم شفیع رضوی
ڈوڈہ بھلیس// خانقاہ حسینیہ نقشبندیہ ٹھانٹھ چلی بھلیس ڈوڈہ کی انتظامیہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس سالانہ عرس شریف کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔واضح ہو کے ہر سال ولی کامل پیر طریقت حضرت پیر سید حسین علی شاہ رحمت اللہ علیہ اور حضرت سید مرتضیٰ لی شاہ اور حضرت سید غلام حسین شاہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کے تناظر میں سالانہ عرس شریف کے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے خانقاہ حسینیہ نقشبندیہ کی انتظامیہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سالانہ عرس شریف کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جو ہر سال کی طرح اس سال بھی 21 اپریل 2024 ء بمطابق 9 بیساکھ بروز اتوار کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر فیضان اولیاء کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں کثیر تعداد میں مقتدر علمائے کرام کی تشریف آوری متوقع ہے۔
اس موقع پرعرس شریف کے اور فیضان اولیاء کانفرنس کے سرپرست حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید شاہ نقشبندی مصباحی نے فرمایا کہ عرس شریف میں شمولیت فرمانے والے عقیدت مندوں کی عقیدت کا احترام کرتے ہوئے فیضان اولیاء کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اولیائے کرام سے عقیدت رکھنے والے لوگوں کو علمائے کرام کی زبانی قرآن و سنت کی روشنی میں اولیائے کرام کی تعلیمات کی رہنمائی حاصل کر سکیں اور صحیح معنوں میں فیضان اولیائے کرام اور تعلیمات اولیاء کرام سے فیضیاب ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوار سکیں۔مفتی موصوف نے فرمایا کہ عرس شریف کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں شمولیت فرما کر قرآن و سنت کی روشنی میں علمائے کرام کے بیانات سے استفادہ حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا