آل انڈیا فارورڈ بلاک نے راجوری اننت ناگ نشست سے امیدوار میدان میں اتارا

0
127

پارٹی کے صوبائی صدر جموں چوہدری جاوید احمد نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے صوبائی صدرِ جموں جاویداحمد چوہدری نے پریس کے نام جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ تنظیم کی طرف سے پارلیمانی حلقہ انتخاب اننت ناگ راجوری کی نشست کے لئے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر اننت ناگ راجوری کے دفتر میں جمع کروائے اور اب انتخابی مہم کے لئے وہ میدان میں اتر رہے ہیں واضح ہو کہ چوہدری جاوید احمد کا تعلق سرنکوٹ کے گاؤں مڑہوٹ سے ہے ۔
موصوف نے قبل از پارلیمانی انتخاب حلقہ جموں پونچھ سے بھی الیکشن لڑا تھا اب کی بار حلقہ انتخاب اننت ناگ راجوری سے قسمت آزمائی کے لئے عوام کے روبرو ہوں کہ ہر دواطراف کی عوام ووٹ کے ذریعہ سپورٹ کریں چونکہ قبل ازیں خطہ پیرپنچال بالخصوص پونچھ کو سیاسی مگر مچھوں نے ہمیشہ سبزباغ دکھا کر اپنا الو سیدھا کیا جس کے باعث علاقہ میں ترقی وخوشحالی فلاح وبہبودی کا فقدان رہا چوہدری جاوید نے حلقہ انتخاب اننت ناگ راجوری کے باغیور عوام سے اپیل کی کہ اس خطہ ارضی کے نظام کو درست کرنے اور مستحقین تک ان کے حقوق پہنچانے کے لئے ووٹ دیں چونکہ اگر اس بار سنجیدگی سے عوام نے فیصلہ نہ لیا تو جس طرح پہلے پونچھ راجوری کو جموں سے جوڑ رکھا اب اننت ناگ کلگام کے ساتھ ملادیا اور مزید برآں یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ نسل کو اس کا بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا