گلاب گڑھ اسمبلی حلقہ کے سنگلی کوٹ میں پی ڈی پی کا جلسہ منعقد

0
164

شفیق الررحمان بٹ اور فاروق انقلابی کا کارکنان نے کیا والہانہ استقبال، بھاری عوامی شرکت
شاہ نواز
مہور؍؍حلقہ انتخاب مہور گلاب گڑھ کے علاقہ سنگلی کوٹ میں جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک عوامی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں نیابت سنگلی کوٹ کے تمام علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے میں پی ڈی پی کے اڈیشنل جنرل سیکریٹری شفیق الررحمان بٹ اور سینئرپی ڈی پی لیڈر محمد فاروق انقلابی کا سنگلی کوٹ پہنچنے پرعوام نے والہانہ استقبال کیا۔ جلسے کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نیشنل کانفرنس، کانگرس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کر کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا دامن تھاما جن کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے اڈیشنل جنرل سیکریٹری شفیق الرحمان بٹ نے کہا کے لوگ دیگر سیاسی جماعتوں کے ظلم و ستم سے نجات پانے کے لیے جوق در جوق پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شفیق الررحمان بٹ اور فاروق انقلابی نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے یہ جماعت جھوٹے لوگوں کا ایک ٹولہ ہے جو بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔ اْنہوں نے کہا کے ملک میں اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور رشوت خوری عروج پر ہے جس کی سیدھے طور پر بی جے پی ذمہ دار ہے۔ شفیق الررحمان بٹ نے کہا کے بی جے پی ملک میں جمہوریت کو ختم کررہی ہے جسکی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری جیسا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کے بی جے پی نے جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ہے وہ عوام کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا اور انتخابات میں بی جے پی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
فاروق انقلابی نے کہا کے ریاست کا درجہ اور دفعہ 370چھین کر بی جے پی نے جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی ہے اس کا خمیازہ بھی بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے عوام سے بی۔جے۔پی کے امیدواروں کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا جس طرح بی جے پی نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اسی طرح عوام بھی ان کے امیدواروں کو لکھنپور پار کا راستہ دکھائے گی۔ دونوں لیڈران نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے لوگوں نے جو پیار انہیں دیا ہے اسکا بدلہ وہ تعمیر و ترقی کی شکل میں دیں گے۔
جلسے میں ضلع نائب صدر یاسین شیخ، ایڈوکیٹ زاہد ملک، سابقہ سرپنچ لیاقت خان، سابقہ سرپنچ چودھری مشتاق احمد، سابقہ نایب سرپنچ مقصود شاہ، چودھری عالم دین، صوفی زبیر، واجد شاہ، یوسف حجام، ارشد شاہ ، ماسٹر شبیر قادری کے علاوہ دیگر کء سیاسی رہنماوں نے جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے اس بات کا عزم ظاہر کیا کے آنے والے سبھی انتخابات میں پی۔ڈی۔پی کے اْمیدواروں کو مظبوط کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا