خاتون وزیر اعلیٰ بچیاں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہیں‘

0
30

’گرلز ہائر اسکنڈری اسکول منڈی میں پانچ سو سے زائد طالبات کے لیے محض پانچ کمرے
ظہیر عباس
منڈی//2005 میں ہائی اسکول سے ہائر اسکنڈری اسکول کا درجہ پانے والے گرلز ہائر اسکنڈری اسکول منڈی میں طالبات کو بیٹھنے کے لیے جگہ میسر نہیں ہے -ا سکول میں اس وقت پانچ سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں مگر ان طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے صرف پانچ ہی کمرے میسر ہیں – ذرائع کے مطابق 2005 میں منڈی کے ہائی سکول کو حکومت کی طرف سے ترقی ملی اور اس اسکول کو ہائر اسکنڈری کا درجہ دیا گیا مگر 13 سال گزر جانے کے باوجود حکومت کی طرف سے اس اسکول میں اگر چہ کچھ کمرے تعمیر کیے گئے مگر وہ 500 طالبات کے لیے کافی کم ہیں – اسکول میں 4 کلاسوں کے بچّے زیر تعلیم ہیں جن کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ ان کے لئے پانچ کمرے بہت کم ہیں – اگر کھبی اسکولی اوقات میں بارش ہو جائے تو اسکول انتظامیہ کو بچوں کو اسکول سے چھٹی ہی کرنی پڑتی ہے – اسی سلسلہ میں طالبات نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہم کلاس میں پڑھنے کے لیے جاتی ہیں تو کلاس میں زیادہ بچے ہونے کی وجہ سے ہم بالکل پڑھ نہیں پاتی – انھوں نے کہا کہ اسکول میں عمارت کا نہ ہونا ہماری پڑھائی کو کافی حد تک اثر انداز کرتا ہے – پی ڈی پی سینیر لیڈر شمیم گنائی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے حکومت نے اس اسکول کی عمارت کے چند کمرے تعمیر کیے ہوئے ہیں جو پانچ سو بچیوں کے لیے کافی کم ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت اسکول کی عمارت کے دوسرے چھت کو تعمیر کرے تو کافی حد تک اسکول میں جگہ کی کمی دور ہو سکتی ہے – انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اسکیم رمسا کے تحت اسکول میں مزید کمرے تعمیر کرے تاکہ اس علاقہ کی غریب طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مشکل کا سامنا نہ ہو – اس کے علاوہ منڈی کی عوام نے محکمہ تعلیم کے وزیر اور ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ اس سکول میں نئی عمارت جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ بچیوں کا مستقبل تابناک ہو سکے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا